ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: پی ایل ڈی بینک کی انتظامیہ میں پھر اتھل پتھل : سیاسی ہنگامہ آرائی کے چلتے دو ڈائرکٹروں نے پیش کیا استعفیٰ

بھٹکل: پی ایل ڈی بینک کی انتظامیہ میں پھر اتھل پتھل : سیاسی ہنگامہ آرائی کے چلتے دو ڈائرکٹروں نے پیش کیا استعفیٰ

Sun, 09 Oct 2016 19:27:08    S.O. News Service

بھٹکل:9/اکتوبر(ایس او نیوز) شہر کی مشہور بینک بھٹکل زرعی اور دیہی ترقی بینک (پی ایل ڈی ) انتظامیہ کی سیاست اتھل پتھل روکنے کا نام نہیں لے رہی ہے، انتظامیہ دو  گروہوں میں بٹ گئی ہے اور دونوں کے درمیان جاری سیاسی  رسہ کشی وقفہ وقفہ سے ایک دوسرے کو جھٹکا دینے سے تھم نہیں رہے ہیں۔ اب انتظامیہ میں جاری سیاسی ہنگامہ آرائی سے بیزار ہوکر انتظامیہ کے دو بزرگ ڈائرکٹر س سومیا گونڈ اور ماستما نائک نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

دونوں نے جمعہ کو بینک کے جنرل مینجرواسو نائک کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے۔ بینک کے صدر سنیل بی نائک کے خلاف  پیش ہوئی عدم اعتماد تحریک پر دستخط کرنے کے بعد ایک گروپ میں باقاعدگی سے نشان زد ہوئے سومیا گونڈ ، بقیہ ڈائرکٹروں کے ساتھ قیام کئے بنگلورو کے ہوٹل سے اچانک لاپتہ ہوکر بینک کے ہنگامہ کو نیا موڑ دیا تھا۔ معاملے کو لے کر بنگلورو کے ایک پولس تھانہ میں کیس بھی درج ہوا تھا۔ اس کے برعکس سومیا گونڈ تیسرے دن بھٹکل میں کاسکارڈ بینک کے نائب صدر ایشورنائک اور دیگر کے خلاف بھٹکل دیہی پولس تھانے میں ذات پات ہتک اور ہراسانی کا کیس درج کیا تھا۔ اس دوران یہ تعجب خیز خبر ملی ہے کہ عدم اعتماد کا فیصلہ لینےکی تاریخ کا ابھی تک تعین نہیں ہواہے۔ سومیا گونڈ اورماستما نائک کے استعفیٰ سے 13ڈائرکٹروں پر مشتمل انتظامیہ کی تعداد اب 11پر آگئی ہے۔ استعفیٰ واپس لینے کے لئے 15دنوں کی مہلت ہوتی ہے، اگر دونوں ڈائرکٹر س اپنے فیصلے پر قائم رہے تو استعفیٰ منظور ہوجانےکی اطلاع بینک ذرائع نے دی ہے۔


Share: